فیفی_عبدو مصر کی مشہور رقاصہ

فیفی_عبدو مصر کی مشہور رقاصہ

جس ملک میں 1 شرابی عورت کےاشارے پر ٹرانسفر اور 1 رقاصہ کےحکم پر واپسی ہواس ملک میں کسی غیرت مند کا رہنا عار اور عیب ھے"، ان الفاظ کےساتھ مستعفی ہونےوالے غیور مصری پولیس افسر نےمصر بھی چھوڑ دیا تھا
🤔🤔🤔🤔

🤔🤔🤔🤔پاکستان میں مفروروں سےتقرری پانےوالے کانام اور اسکا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے

‏مصر میں پیش آنے والا یہ واقعہ 1998 کا ہے جو آج دنیا کے ہر کونے اور ہر زبان میں دہرایا جاتا، یہ وہ دور تھا جب مصر کی مشہور رقاصہ ‎#فیفی_عبدو حکومتی ایوانوں سے کاروباری اشرافیہ تک ہر ایک کے دل و دماغ پر سوار تھی
ایک روز فیفی قاہرہ کے ایک مشہور فائیو سٹار ہوٹل میں ڈانس کے بعد ‏شراب پینے بار میں گئی تو زیادہ شراب پی لینےکی وجہ سے ہوش و حواس کھو بیٹھی، اسے پورا بار الٹا نظر آنے لگا جسے سیدھا کرنے کیلیے اس نے بار میں ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر وہاں VIPs کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسر (جو فرض شناسی، خوش اخلاقی اور خوش مزاجی کیلیے خود بھی بہت مشہور تھا) ‏آگے بڑھا اور اس نے فیفی کو انتہائی ادب سے کہا کہ "آپ ایک مشہور شخصیت ہیں، آپ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں"، مگر سر پر چڑھی وہ شراب ہی کیا جو کسی کی کوئی بات سمجھنے دے؟ پولیس افسر کی مداخلت کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب فیفی کو پورے بار میں صرف وہی    پولیس افسر الٹا نظر آ رہا تھا 
 ‏
فیفی نے اسے سیدھا کرنےکیلیے اسہی وقت فون گھمایا اور پولیس افسر کا کھڑے کھڑے کسی دور دراز علاقے میں تبادلہ کروا دیا۔ اگلے روز نشہ اترنےپر جب فیفی کو اس کےدوستوں نے گئی رات برپا کیے ہوئے اس کے ہنگامے کی تفصیل  بتائی تو اس نے ہوٹل  انتظامیہ  سے پولیس  افسر کا پوچھا۔


 جس پر اسے بتایا گیا ‏کہ آپ کے تبادلہ کرواتے ہی محکمے نےاسے  واپس  بلا کے اس کی جگہ  دوسرا پولیس افسر بھیج دیا تھا،
یہ سنتے ہی فیفی  نے پھر فون  گھمایا  تو محکمہ  پولیس کے وزیر  نےاس  پولیس  افسر کو اسہی وقت ہوٹل واپس پہنچنے اور اپنی ذمہداریاں دوبارہ  سنبھالنےکا حکم دےدیا جس پر پولیس افسر نے وہیں اپنا  استعفیٰ  ‏لکھا  اور وزیر کو دے دیا جس پر وزیر  نےحیرانی  سے پوچھا کہ جس ہوٹل میں ڈیوٹی کیلیے پولیس افسران بڑی بڑی سفارشیں کرواتے ہیں وہاں دوسرا موقع ملنے پر آپ نے استعفعیٰ کیوں دے دیا؟


یہی وہ تاریخی لمحہ تھا جب اس پولیس افسر نے وزیر کو یہ تاریخی جواب دیاکہ "جس ملک میں ایک شرابی عورت کے اشارے پر ‏ٹرانسفر اور ایک رقاصہ کے حکم پر واپسی ہو اس ملک میں کسی غیرت مند کا رہنا عار اور عیب ھے" اور چند  ماہ باد مصر  بھی چھوڑ  دیا

اب دیکھنا صرف یہ ہے کہ عالمی شہرت یافتہ بدعنوانوں اور مفروروں کے گروہ سے ملی کوئی تقرری قابلِ فخر و عزت و اعزاز سمجھ کے قبول کی جاتی ہے یا پھر ۔۔۔؟؟؟؟

Post a Comment

If you have any doubts, please let me know

Previous Post Next Post